خیبر پختونخوا میں 700 سے زائد چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ بند، ہزاروں افراد بے روزگار

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

خیبر پختونخوا گزشتہ 6 سال میں 795 صنعتی یونٹس بند ہوگئے جس میں 482 بڑے جبکہ 313 چھوٹے یونٹس شامل ہیں۔ بند یونٹس کی وجہ سے مجموعی طور پر پانچ ہزار 346 افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کو فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 162 صنعتیں بند ہوئیں۔ نوشہرہ میں 30 یونٹ، مردان میں 39 یونٹس، صوابی میں 57 یونٹس، چارسدہ میں 12 یونٹس بند ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق ضلع خیبر میں 48 یونٹس، مہمند میں 10 یونٹس، مالاکنڈ میں چھ یونٹس، سوات میں 78 یونٹس، بونیر میں 30 یونٹس، چترال میں چھ یونٹس، دیر اپر اور لوئر میں 12 یونٹس بند ہوئیں۔

اسی طرح ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد میں 64 یونٹس، بٹگرام میں 16 یونٹس، تور غر میں دو یونٹس کوہستان لوئر اور اپر میں 14 یونٹس بند ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق بنوں ڈویژن میں بنوں میں 5، ڈی آئی خان میں 2، نارتھ وزیرستان 3 کارخانے بند ہوئے۔ کوہاٹ ڈویژن میں ہنگو میں 13، کوہاٹ میں 32، کرک میں 114 کارخانے بند ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں یہ تمام یونٹس سال 2018 سے لے کر 2024 کے دوران بند ہوئے ہیں۔ بیشتر صنعتیں مالی بحران، توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بند ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More