عزیز آباد میں جشن آزادی پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق مرحا وقاص پہلی کلاس میں اے گریڈ سے پاس ہوگئی۔ بچی کی رپورٹ کارڈ نے اس کے غمزدہ والدین کا غم تازہ کردیا۔
مرحا کے والد وقاص کا کہنا ہے کہ ان کی کی بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن خواب، خواب ہی رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا ملے تاکہ کسی اور کی مرحا کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
پولیس نے ہماری ویب کو بتایا کہ مرحا کو نائن ایم ایم کی گولی لگی تھی اور پولیس نے چار ملزمان گرفتار کیے ہیں جو اس وقت مرحا کے گھر کے آس پاس ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، تمام ملزمان سے نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہے جو لائسنس یافتہ ہیں تاہم فرانسک رپورٹ کے بعد ہی اصل ملزم کی نشاندہی ہوسکے گی، مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔