ایس آئی یو اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم عبدالظہور کو جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ایک بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرگرم کارندہ ہے اور ملزم خیبر پختونخوا سے منشیات منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیوری کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم آئس، کرسٹل، ہیروئین اور چرس جیسی منشیات سوشل میڈیا اور مختلف موبائل اپلیکیشنز کے ذریعے فروخت کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔