غلط پارکنگ سے روکنے پر تشدد۔۔ شہید ہونے والے ریلوے پولیس افسر کون تھے؟ نمازِ جنازہ ادا

ہماری ویب  |  Sep 02, 2025

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ملزمان نے ریلوے پولیس کے اے ایس آئی خالد حسین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید زخمی حالت میں اے ایس آئی خالد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید خالد حسین کو سلامی پیش کی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی ایس ریلوے، ایس پی ریلوے، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں شہید اے ایس آئی خالد حسین کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More