عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر آئی جی سندھ نے گریجویٹ پولیس افسران ہی کو ایس ایچ او تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالتی احکامات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گریجویٹ پولیس افسران کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایس ایچ او کےعہدے پر صرف اچھے رویئے اور صاف ریکارڈ والے افسران ہی تعینات ہوں گے۔
کرمنل یا مشکوک ریکارڈ والے افسران اب ایس ایچ او نہیں لگ سکیں گے، آئی جی سندھ نے جاری کردہ حکمنامے پرفوری عملدرآمد کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد کے 109 تھانہ جات میں تعینات کئی ایس ایچ اوز مذکورہ شرط پر پورا نہیں اترتے۔