کیا واقعی یہ لڑکی حبا بخاری ہیں؟ دہائیوں پرانی ویڈیو کلپ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 03, 2025

"یہ تو یقیناً ان کی والدہ ہوں گی۔"

"یہی حبا ہیں اور اب اپنی عمر چھپا رہی ہیں، یہ 40 سے اوپر ہیں۔"

"یہ شاید پرانی پی ٹی وی کی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب شوبز میں کام نہیں کر رہیں۔"

انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو نے ہلچل مچا دی ہے جہاں پی ٹی وی کے ایک گانے میں دکھائی دینے والی نوجوان لڑکی کو دیکھ کر لوگ حبا بخاری کے ہو بہو عکس سے حیران رہ گئے۔ مداحوں نے یہ ویڈیو دیکھتے ہی جیسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کیا اور بحث کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اور ہر دلعزیز اداکارہ حبا بخاری، جو حال ہی میں اپنی ننھی پری اور شوہر عریز احمد کے ساتھ زندگی کے نئے باب میں داخل ہوئی ہیں، ہمیشہ اپنی خوبصورتی اور سادگی سے دل جیتتی رہی ہیں۔ لیکن اب ایک پرانی جھلک نے مداحوں کو اس حد تک چونکا دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حبا کی "ہم شکل" کے چرچے زبان زدِ عام ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں موجود لڑکی کی مسکراہٹ، آنکھوں کی چمک اور چہرے کے خدوخال نے سب کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا واقعی یہ کوئی وقت کا کھیل ہے یا محض اتفاق؟ کچھ صارفین نے اسے حبا کی ماں قرار دیا، کچھ نے مزاحیہ انداز میں ان کی اصل عمر پر سوالات اٹھائے، تو کئی نے اسے پرانی اداکارہ زیبا علی بتایا جو برسوں پہلے پی ٹی وی کی سکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ حبا بخاری کو کسی اور سے مشابہت دی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا موازنہ ماضی کی بالی وڈ اسٹار جیا پردا سے کیا جا چکا ہے۔ مگر اس بار پرانی ویڈیو نے لوگوں کو نہ صرف حیران کیا بلکہ انٹرنیٹ پر ایک نیا معمہ بھی پیدا کردیا ہے۔

کیا یہ صرف مشابہت ہے یا پھر سچ میں کوئی رشتہ داری نکل آئے گی؟ یہ سوال اب ہر کسی کے ذہن میں گردش کر رہا ہے، اور یہی تجسس اس خبر کو مزید دلچسپ اور وائرل بنا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More