شوہر کے ساتھ گھر کا پانی نکالتی رہیں۔۔ سیلاب نے عارفہ صدیقی کے گھر کا کیا حال کیا؟ افسوس ناک ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

پنجاب میں جاری تباہ کن سیلاب نے کئی زندگیاں اجاڑ دی ہیں۔ دریائے چناب کے بعد راوی اور ستلج بھی بھر گئے ہیں۔ 38 سال بعد دریائے راوی نے ایک بار پھر بہاؤ بدلا اور بادشاہی مسجد کے کناروں کو چھو لیا، جہاں یہ کبھی بہا کرتا تھا۔

اداکارہ عارفہ صدیقی بھی اس قدرتی آفت سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر تعبیر حسین لاہور کی نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں، جہاں دریائے راوی کا پانی داخل ہوگیا۔ ان کے گھر کا سارا فرنیچر بہہ گیا جبکہ مکان کی دیواریں اور کمروں میں کیچڑ بھر گیا۔

عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر نے اپنے گھر کی بربادی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوجاتی ہے۔ یہ مناظر پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی حقیقی تباہی اور لوگوں کی مشکلات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More