تمھہیں زندگی کہتا ہوں۔۔ عدیل حسین کی جذباتی پوسٹ ! سائرہ یوسف کے ساتھ شادی کی چہ مگوئیاں

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

"اگر یہ سچ ہے تو میں دونوں کے لیے خوش ہوں۔"

"واہ! مجھے تو یہ دونوں ہمیشہ سے پسند رہے ہیں، اگر یہ شادی یا رشتے میں ہیں تو یہ تو بہت اچھی خبر ہے۔"

"سائرہ کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور خوش رہنے کا پورا حق ہے، میں اس کے لیے خوش ہوں کیونکہ وہ واقعی اس کی حقدار ہے۔"

"اس میں کوئی برائی نہیں، اگر ایسا ہے تو یہ تو کمال ہوگا۔"

دوسری طرف ایک صارف نے کہا کہ "یہ کیپشن دراصل عدیل حسین کی بھانجی کے لیے تھا"، جبکہ کسی اور نے دعویٰ کیا کہ "یہ دونوں صرف کیڈبری ڈیری ملک کے اشتہار کے لیے اکٹھے آئے تھے۔"

کیا سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک دوسرے کو پسند ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ دونوں مشہور پاکستانی اداکاروں نے 2011 میں ہم ٹی وی کے سپرہٹ ڈرامہ "میرا نصیب" سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔ ڈرامے نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ سائرہ اور عدیل کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک دونوں کے حوالے سے شائقین میں ایک خاص دلچسپی برقرار ہے۔

حالیہ دنوں عدیل حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بھانجی اور سائرہ یوسف کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا کیپشن بھی کچھ معنی خیز تھا: "خوش قسمت ہوں کہ تمہیں اپنی زندگی کہتا ہوں۔"

یہی وہ لمحہ تھا جب مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔ سب نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ شاید یہ کیپشن سائرہ کے لیے ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے دل کھول کر کمنٹس کیے اور اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اگر واقعی یہ دونوں ایک ساتھ ہیں تو یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ثابت ہوں گے۔

تاہم، اس تمام قیاس آرائی کے بیچ کچھ صارفین نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ کیپشن دراصل عدیل کی بھانجی کے لیے تھا، نہ کہ سائرہ کے لیے۔ جبکہ چند لوگوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ سائرہ اور عدیل حال ہی میں ایک ساتھ کیڈبری ڈیری ملک کے اشتہار میں نظر آئے تھے، اس لیے یہ تصویر اور باتیں اسی تناظر میں ہو سکتی ہیں۔

سچ کیا ہے اور حقیقت کس رخ پر ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ "میرا نصیب" کی مقبول جوڑی ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور مداح بے صبری سے ان کے اگلے قدم کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More