میں بہت شوخ اور شرارتی ہوں اس لئے۔۔ بشریٰ انصاری کے بارے میں نازیبا بیان کیوں دیا؟ روبی انعم کی انوکھی منطق

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

"اگر میری کسی بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں دل سے سب سے معافی مانگتی ہوں، خاص طور پر اپنے سینئرز سے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں اسماء ، خالد عباس دار اور محسن گلانی سمیت سب سے معذرت کرتی ہوں۔ آج کل سب کچھ ایک ساتھ ہوتا ہے، گفتگو چل رہی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ایڈیٹنگ بھی۔ آپ جانتے ہیں کہ میرا مزاج کتنا شوخ اور شرارتی ہے۔ پورے انٹرویو میں میں نے کسی کے بارے میں برا نہیں کہا، بس ایک لمحہ ایسا آیا جہاں میں نے مذاق میں کچھ کہہ دیا اور وہ ریکارڈ ہو گیا۔ اُس وقت مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ کیا ہو گیا ہے۔ اسماء عباس اور میرے درمیان ہمیشہ عزت اور محبت کا رشتہ رہا ہے، میں اُن کے بارے میں برا سوچ بھی نہیں سکتی۔ دراصل یہ میرا بات کرنے کا انداز ہے جو سیدھا اور کھرا ہوتا ہے۔ میں دوبارہ معذرت کرتی ہوں، کیونکہ میرا مقصد کبھی بھی کسی کو تکلیف دینا نہیں۔ خاص طور پر اپنے سینئرز کو۔ اللہ سب کی مدد کرے، پاکستان مشکل وقت میں ہے، پنجاب کے لیے دعا کریں۔"

اسٹیج، تھیٹر اور ٹی وی کی معروف اداکارہ روبی انعم، جو اپنی شاندار کامیڈی اور اسٹیج شوز کے باعث پہچانی جاتی ہیں، حال ہی میں اُس وقت سوشل میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کے بارے میں چند جملے کہے۔ اُن کے ان ریمارکس پر شوبز انڈسٹری کے کئی لوگوں نے سخت ردِعمل دیا۔

اب روبی انعم نے اپنے الفاظ کی وضاحت کرتے ہوئے کھل کر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اُن کی نیت کسی کو نیچا دکھانے یا تکلیف پہنچانے کی ہرگز نہیں تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ سب ایک لمحاتی گفتگو کا حصہ تھا جو ایڈیٹنگ کے دوران نمایاں کر دیا گیا، ورنہ انہوں نے کسی کے بارے میں بُرا سوچا تک نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اسماء عباس کے ساتھ اُن کا تعلق محبت اور عزت کا ہے، اور اُنہیں کبھی بھی کم تر ظاہر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ "یہ میرا اندازِ گفتگو ہے جو کبھی کبھی سخت لگتا ہے، مگر نیت صاف ہوتی ہے"، انہوں نے کہا۔

روبی انعم نے بار بار اپنے سینئرز سے معافی مانگی اور دعا کی کہ اللہ پاکستان کو موجودہ مشکلات سے نکالے۔ اُن کی یہ وضاحت سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی اُن کی بات کو سنجیدگی سے لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More