کس شہر میں آٹا مہنگا ہوگیا؟ 20 کلو تھیلے کی قیمت 1850 روپے تک جا پہنچی

ہماری ویب  |  Aug 28, 2025

پشاور میں چار روز کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہو گیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 سے 1850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے تک یہی تھیلا 1300 سے 1350 روپے تک دستیاب تھا صرف چار روز میں ساڑھے 400 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی 80 کلو بوری کی قیمت بھی ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ کر 7 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ قیمتوں میں اچانک اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں اور لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کے خدشے کے پیش نظر خریداری تیز کر دی ہے جس کی وجہ سے طلب و رسد کا توازن مزید بگڑ گیا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں آٹے کی بڑھتی طلب کی وجہ سے بھی پشاور کی مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا۔ دوسری جانب حکومتی سطح پر گندم کی بروقت خریداری نہ ہونے سے بھی بحران سنگین ہو رہا ہے۔ گندم فی کلو 61 روپے اور مکئی 83 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More