وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ حاصل کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دریاؤں میں طغیانی، زیرآب علاقوں اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال اور عوامی مشکلات سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ حکام کے مطابق نارووال میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔