خیبر پختونخوا کے 55 کالجز نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری

ہماری ویب  |  Aug 26, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے 55 سرکاری کالجز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کالجز کے اساتذہ اور طلبہ کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور فیس کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان اداروں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی دستیابی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

نجی شعبےکو دیے جانے والے کالجوں کی لسٹ میں ایبٹ آباد، بنوں، بٹگرام، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، کرم، ملاکنڈ، شانگلہ، جنوبی وزیرستان، پشاور، نوشہرہ، اورکزئی، صوابی اور ٹانک کے مختلف ڈگری اور گرلز ڈگری کالجز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More