پنجاب کے اسکولوں میں دورے پر آنے والوں کو اب گلدستے نہیں ملیں گے

ہماری ویب  |  Aug 24, 2025

سیکریٹری تعلیم پنجاب نے دورے پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تحائف پرخرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں۔

انہوں نے یہ کہا کہ تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو دوروں پر گلدستے نہ دیے جائیں۔

سیکریٹری تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران کو مراسلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More