برطانیہ میں مفت تعلیم کا موقع، شیوننگ اسکالر شپ کے لیے درخواستوں کا آغاز

ہماری ویب  |  Aug 06, 2025

پاکستانی طلبا کے لیے برطانیہ میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شاندار موقع دستیاب ہے برطانوی حکومت کے بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام شیوننگ (Chevening) کے تحت اسکالر شپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیوننگ اسکالر شپ دنیا بھر سے ذہین، باصلاحیت اور قیادت کی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو برطانیہ کی معروف جامعات میں ماسٹرز کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکالر شپ برطانوی وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقیاتی امور اور اس کے شراکت دار اداروں کی مالی معاونت سے دی جاتی ہے۔

اسکالر شپ میں منتخب طلبہ کو جو سہولیات فراہم کی جائیں گی ان میں ، مکمل ٹیوشن فیس، برطانیہ کا ویزہ، رہائش کی سہولت، ماہانہ وظیفہ/الاؤنس شامل ہیں۔

اسکالر شپ کے لیے از کم دو سالہ تجربہ رکھنے والے مڈکیریئر پروفیشنلز درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

درخواستیں 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں مکمل کریں۔

درخواست دینے کے لیے تمام پراسیس آن لائن ہے جس کے لیے شیوننگ اسکالر شپ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر آن لائن اپلیکیشن سسٹم کے ذریعے فارم جمع کرانا ہوگا۔ تمام امیدواروں کو ہر مرحلے پر اپنے یونیک ایکسیس کوڈ کی ضرورت ہوگی جو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ شیوننگ صرف ایک اسکالر شپ نہیں بلکہ یہ مستقبل کے لیڈرز کے لیے ایک لانچ پیڈ ہے۔

یہ پروگرام پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں نوجوان قیادت کو ابھارنے کے لیے برطانوی حکومت کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More