اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

ہماری ویب  |  Aug 23, 2025

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے، جہاں بنگلہ دیشی حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈھاکہ ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم سیام، پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور دیگر اعلیٰ نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے افسران بھی استقبال کے لیے ہمراہ تھے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈھاکا میں اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ہوگی، جبکہ وہ بنگلہ دیشی وزیرِ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی، جس میں معاشی تعاون، سیاسی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال اور اہم عالمی مسائل بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کے ایک نئے مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More