ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 23, 2025

خون انسانی جسم کا بنیادی سہارا ہے۔ اگر یہ صاف اور صحت مند رہے تو دل مضبوط ہوتا ہے، جسم میں آکسیجن کی روانی بہتر رہتی ہے اور تمام اعضاء اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ لیکن جب خون آلودہ یا غیر متوازن ہو جائے تو مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہی مسائل میں کیل مہاسے، داغ دھبے، کھردری جلد، بار بار سر درد اور تھکن شامل ہیں۔

صاف خون نہ صرف توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ الرجی، ہاضمے کی خرابی اور بار بار کی کمزوری جیسے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خون کی صفائی اور اس کی نالیوں کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

قدرتی طریقوں سے خون صاف کرنے کے لیے ایک نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ موجود ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بالکل محفوظ ہے اور کسی قسم کے منفی اثرات نہیں رکھتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے تیار کرنا بھی آسان ہے اور اس کے اجزاء عام دستیاب ہیں۔

اس قہوے کو بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں دو عدد عناب، چار سے چھ عدد مُنڈی کے دانے، ایک چائے کا چمچ آملہ خشک، ڈھائی گرام چُرائتہ اور چار سے چھ نیم کے خشک پتے ڈال کر ابالیں۔ جب یہ اچھی طرح تیار ہو جائے تو دن میں دو مرتبہ، صبح اور رات استعمال کریں۔

اگر اس قہوے کو کم از کم تین ماہ تک پیا جائے تو خون کی صفائی میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد نکھرنے لگے گی، داغ دھبے کم ہوں گے اور جگر بھی صحت مند رہے گا۔ یہ نسخہ سادہ بھی ہے اور قدرتی بھی، جو جسم کو اندرونی طور پر توازن دینے میں مددگار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More