دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں.
پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 24ویں اور عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 26ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل پہلے، روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 23ویں اور صائم ایوب 46ویں پوزیشن پر آ گئے۔
ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔