ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بارش کے باعث میچ کئی بار رکا اور بالآخر 37 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

پاکستان نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔ حسن نواز 36، حسین طلعت 31 اور عبداللہ شفیق 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میزبان ٹیم کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا، جسے ویسٹ انڈیز نے 34ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روسٹن چیز 49 اور جسٹن گریوز 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ شیرفین ردرفورڈ نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فیصلہ کن تیسرا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا جائے گا، جو دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More