مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 22, 2025

"کیا بس اس لیے مجھ سے نفرت ہے کہ میرا بیک گراؤنڈ کمزور ہے؟ میرے والد کوئی میجر نہیں بلکہ ایک عام ریٹائرڈ شہری ہیں، اور والدہ ایک ہاؤس وائف۔ اگر میں چھوٹے کپڑے پہنتی ہوں تو پوری انڈسٹری کی لڑکیاں یہی کرتی ہیں، پھر صرف مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ اسٹیج پر میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر مجھے بار بار پکڑ کر دھکا دیا، تاکہ میں توازن کھو دوں۔ یہ پہلی بار نہیں تھا، وہ پہلے بھی جنت مرزا کے ساتھ ایسا کر چکی ہیں۔ یہ صرف ایک ویڈیو نہیں تھی، بلکہ ان کے پاس مزید کئی کلپس ہیں جن میں وہ لوگوں کو جان بوجھ کر گرا رہی ہیں۔ اگر یہ سب پلاننگ نہیں تو پھر کیا ہے؟ اور یہی ہمارے سینئرز ہیں، جو عزت کا درس دیتے ہیں لیکن خود ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ علیزے شاہ کا جنھوں نے نے انسٹاگرام پر نہ صرف سینئرز کے خلاف بیانات جاری کیے بلکہ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ گلوکارہ شازیہ منظور کے بعد انڈسٹری کے مزید سینیئر لوگوں کی پول کھولیں گی۔

"اب تو میں اور سچ بولوں گی، انڈسٹری میں ایسے کئی سینیئرز ہیں جن کی اصلیت دنیا کو بتانا ضروری ہے۔ کوئی ایک بھی سیدھا نہیں۔ مجھے انڈسٹری سے نکالنے کی کوشش ہو رہی ہے، کچھ پروڈیوسرز مجھے برداشت نہیں کر پا رہے۔ میری امیج خراب کرنے کے لیے ایسی جھوٹی باتیں پھیلائی جاتی ہیں کہ میں بدتمیز ہوں، سینئرز کا لحاظ نہیں کرتی، نخرے کرتی ہوں۔ حالانکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑا میں نے نہیں، انہوں نے شروع کیا۔ انہوں نے مجھے تھپڑ مارا تو میں نے صرف سینڈل پھینکی۔ اگر سمیع خان سچ بولیں تو ساری بات کھل جائے گی۔ پروڈکشن نے مجھ سے کہا کہ میں شکایت نہ کروں، پھر اگلے دن میڈیا پر خبریں چلنے لگیں کہ میں نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیے، مارا پیٹا، اور پھر پولیس سے فون کروا کر مجھے ڈرایا گیا۔ بس اتنا حسین ہونا کافی ہے کہ کچھ لوگ حسد میں آپ پر کیس کر دیں۔ میں نے پروڈکشن سے الگ کمرہ مانگا کیونکہ میں سگریٹ پیتی ہوں۔ وہی کمرہ سب استعمال کرتے تھے لیکن مسئلہ تب ہوا جب میں نے کہا کہ پسینے سے شرابور سینئر اداکار ہیئر ڈرائیر سے کپڑے نہ سکھائیں۔ اگر میں بدبو سے بچنے کی بات کروں تو بدتمیز میں ہو گئی؟"

اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے انڈسٹری مخالف بیانات سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیوز میں علیزے نے سینئر فنکاروں کے رویے، اپنے خلاف سازشوں، اور شوبز میں موجود طاقتور گروہوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہیں مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ اب مزید خاموش نہیں رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More