سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے

ہماری ویب  |  Jul 23, 2025

سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

وہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد تھے۔میاں محمد اظہر کچھ عرصہ سے علیل تھے اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

میا‌ں محمد اظہر نے اپنی سیاست کا آغاز مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کیا اور کونسلر منتخب ہوئے اور پھر لاہور کے لارڈر میئر بنے۔ میاں محمد اظہر نے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران اس وقت گورنر پنجاب سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب نواز شریف کی اسمبلی کو توڑا گیا۔

محمد اظہر استعفیٰ کے بعد سیاست میں غیر محترک ہوگئے۔ نواز شریف کی سعودی عرب جلاوطنی کے بعد میاں محمد اظہر دوبارہ سیاست میں متحرک ہوئے اور ہم خیال گروپ کے سربراہ بن گئے۔

میاں اظہر اپنی اور اپنے بھائی میاں محمد اشرف کی 2002 کے انتخابات میں ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاست سے دور چلے گئے۔

میاں محمد اظہر نے اپنے بیٹا حماد اظہر کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور بانی پی ٹی آئی ان کے گھر گئے۔ میاں اظہر نے تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کی لیکن سیاست میں سرگرم نہیں رہے۔میاں اظہر نے 2024 میں اپنے بیٹے حماد اظہر کی جگہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More