پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برقرار اور ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

اردو نیوز  |  Sep 16, 2025

پاکستان میں حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

پیر کی شب وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی سفارش پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پسے رہے گی۔

ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 30 اگست کو ٖبھی پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی تاہم ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے کی کمی کر کے 269 روپے 99 پیسے کر دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہر 15 دن کے بعد نظرثانی کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More