"بیٹی بہت کم آتی ہے ملنے. آج کل کے بچوں میں وہ بات نہیں ہے. جیسے پہلے بڑوں کا خیال اور احترام کیا جاتا تھا اب ویسا کچھ نہیں ہے"
یہ کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا.
60 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ اب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ایک کام والی ہے جو گھر کے کام کر جاتی ہے اس کے علاوہ وہ خود زیادہ چل پھر نہیں سکتیں.
اب لوگ ان سے ملنے نہیں آتے یہاں تک کہ سگی بیٹی بھی ماں کو مالی طور پر سپورٹ نہیں کرتی بلکہ ان کے سسرال کے کچھ عزیز جو باہر ممالک میں رہتے ہیں وہ ان کو کبھی کبھار پیسے بھیجتے ہیں جس سے وہ بمشکل گزارا کر پاتی ہیں.
صابرہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ ان کی محبت کی شادی ہوئی تھی البتہ گھر والے بھی اس شادی سے خوش تھے بعد ازاں شوہر کا انتقال ہوگیا اور شادی شدہ بیٹی اپنی زندگی میں مصروف ہے. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینے وفات پانے والی اداکارہ عائشہ خان کی طرح وہ بھی ایک دن لاوارث مر جائیں گی.