وہ ہمیں پیسے بھیجتی تھی اور۔۔ حمیرا اصغر کی بھابھی منظر عام پر آگئیں ! سسرال والوں کے متعلق الزامات پر چچا نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 11, 2025

"حمیرا نے مجھ سے کہا تھا: بھابھی، میرے لیے دعا کریں، میں بہت پریشان ہوں… مجھے پیسوں کی ضرورت ہے"

اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر پیدا ہونے والے سوالات اور الزامات کا سلسلہ اب نیا موڑ لے چکا ہے۔ جہاں ایک جانب بھائی نوید اصغر نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن سے کوئی لاتعلقی نہیں تھی، وہ مسلسل رمضان چھیپا کے ساتھ رابطے میں تھے، وہیں دوسری جانب حمیرا کی بھابھی ہما سہیل نے نجی چینل کو ایک ایسا انٹرویو دے دیا ہے جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

ہما سہیل نے بتایا: "گزشتہ سال اگست میں حمیرا ہمارے گھر آئی تھیں، ایک مہینہ گزارا اور پھر ستمبر میں واپس کراچی چلی گئیں۔ وہاں سے انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میں ان کے لیے میرے یا میرے شوہر کے نام پر ایک سم نکلوا دوں، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو کال کر کے کہا تھا کہ میرے لیے دعا کریں، میں بہت مشکل میں ہوں۔

ہما کے مطابق، "حمیرا نے پھر ایک اور نمبر دیا، جو بعد میں بند ہو گیا۔ پہلے والا نمبر بھی بند ہو چکا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی وہ غیر فعال تھیں۔ میری ساس نے جب پولیس سے رابطے کی بات کی، تو انہوں نے خاندان کی بدنامی کے ڈر سے روک دیا۔ میں نے خود کراچی پولیس سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بات کو اہمیت نہیں دی۔"

"نوید اور حمیرا کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ نوید کو اس کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنے، لیکن حمیرا نے اپنے خوابوں کا راستہ چُنا تھا۔ اُن کا باپ بھی حمیرا کے کیریئر سے خوش نہیں تھا۔"

ہما سہیل نے مزید کہا: "میرے شوہر سہیل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، حمیرا بار بار کہتی تھی کہ بھابھی آپ میرے پاس کراچی آجائیں، میں اکیلی رہتی ہوں، بھائی کام نہیں کرتے، آپ اور بچے آ جائیں۔ وہ ہمیں پیسے بھی بھیجتی تھی ۔ کبھی پندرہ تو کبھی بیس ہزار۔ بچوں کے لیے بھی اور اپنی ماں کے لیے بھی۔"

ان تمام بیانات میں سب سے تکلیف دہ بات وہ لمحہ ہے جب ہما نے بتایا: "نوید اصغر نے پانچ مہینے پہلے مجھے گھر سے نکال دیا تھا، اس دن کے بعد سے میری اپنے شوہر سے بھی بات نہیں ہوئی۔"

دوسری طرف آج حمیرا اصغر کی تدفین سے پہلے ان کے چچا نے بیان دیا کہ ہما سہیل کا حمیرا اصغر کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی پر تہمت نہیں لگنی چاہیے۔ ہما سہیل الگ گھر لینا چاہتی ہیں اور سسرال والو سے جائیداد کا مطالبہ کررہی ہیں اس لئے ان کی کہی باتوں کو اس معاملے سے دور رکھا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More