برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کردی گئی، رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک سزا دی جاسکے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی۔
رپورٹس کے مطابق گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا تاہم آخری لمحات میں ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔
فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ائیر فورس کے 2 طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رائل ائیر فورس بیس پر 2 طیاروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 4 افراد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن بھی شامل ہیں۔