لیاری میں عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 20 افراد کی تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق 20 افراد کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی جس کے لیے میتوں کو غسل دے دیا گیا ہے اور ان کی میتیں قبرستان منتقل کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کو گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
متوفیان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے میں رکھی گئی تھیں۔