دفتر خارجہ کا قطر میں امریکی ائیربیس پر حملے پر شدید تحفظات کا اظہار

ہماری ویب  |  Jun 24, 2025

پاکستانی دفترخارجہ نے قطر میں امریکی الدید ایئربیس پر حملے کے نتیجے میں خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی میں اضافے پر گہری تشویش اور خطرے کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہم تمام ممالک کی خود مختاری اور علا قائی سالمیت کے احترام کے اصول کی حالیہ خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور تمام فریقوں سے بھی امید کرتا ہے کہ وہ اس کی پابندی کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان تمام تنازعات کے حل کے لیے مذا کرات اور سفارت کاری پر زور دینے کے ساتھ تناؤ کے خاتمے کے لیے فوری قدم اٹھانے پر زور دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More