امریکی صدرٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بہتری آنی شروع ہوگئی ہے جس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سےحصص خریداری میں زبردست گرمجوشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5878 پوائنٹس کے اضافے سےایک لاکھ 22 ہزار 45 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد قانون کے مطابق ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ انڈیکس 5 فیصد بڑھنے یا کم ہونے کی صورت میں ٹریڈنگ روک دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو ایران پر امریکی حملے کے بعد خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3855 پوائنٹس گر گئے تھے۔ پیر کی مندی کے بعد منگل کو صورتحال یکسر تبدیل نظر آرہی ہے۔