سونے کی فی تولہ قیمت کمی

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر)سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی ہوئی،ایک تولہ سونا 300 روپےکمی سے 3لاکھ 58 ہزار 165 پر روپے پر جا پہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپےکی کمی سے3 لاکھ 7 ہزار68 روپے ہوگئی ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہا ہے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More