ہماری ویب | Jun 21, 2025
مسلسل کئی روز تک سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 1 تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 465 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے ہو گئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 256 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7ہزار 325 روپے تک جا پہنچی ہے.
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 369 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More