وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

سچ ٹی وی  |  Jun 08, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، اور دورہ پاکستان کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے امت مسلمہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے موقف پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سلطان عمان کی حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو دورہ پاکستان کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا، عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More