بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

سچ ٹی وی  |  Jun 05, 2025

بیلاروس اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا امکان ہے جہاں بیلاروس کے ایئرفورس کمانڈر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بیلاروس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جنگی تجربات سے سیکھنے کے لیے بیلاروس پاک فضائیہ سے تعاون کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح پر تبادلہ پروگرامز کے آغاز پراتفاق کیا گیا اور بیلاروس نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کو دفاعی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات میں بیلاروس-پاکستان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ دیا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے اپنی متعلقہ فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل مصروفیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More