کوئٹہ میں بم دھماکہ

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سوموار کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او نور اللہ اور دیگر عملہ بکرا منڈی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او نور اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او کامران اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیچلھے 24 گھنٹوں میں بم دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More