چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

سچ ٹی وی  |  May 30, 2025

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کی صبح حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عید کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے، جبکہ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی 10 جون کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More