بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم کےعلاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔