انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول جیمنائی کو اپنے انٹرنیٹ براؤزر ’کروم‘ کا حصہ بنا دیا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب جیمنائی کو کروم پر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو الگ سے جیمنائی کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کمپنی نے گوگل کروم میں کے ٹاپ پر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون دے دیا ہے، جسے کلک کرنے پر صارفین اے آئی چیٹ باکس میں چلے جائیں گے اور وہ جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی نے جیمنائی کو کوروم کا حصہ بنادیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو جیمنائی کو آئیکون اپنے کروم براؤزر پر نظر نہیں آ رہا۔
ترتیب وار دنیا بھر کے صارفین کے کروم براؤزر کے اوپر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون نطر آنے لگے گا، جسے کلک کرکے صارفین اے آئی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
جیمنائی کو گوگل کروم کا حصہ بنانے سے قبل ہی گوگل نے اپنے ہوم پیج پر بھی اے آئی موڈ شامل کرنے کا اعلان کیا تھا اور ابتدائی طور پر امریکا میں گوگل کے ہوم پیج پر اے آئی موڈ کو شامل کرلیا گیا تھا۔
گوگل کو اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں دوسری حریف کمپنیوں اور خصوصی طور پر چیٹ جی پی ٹی کا تیز رفتاری اور اچھے ٹولز کی وجہ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
گوگل اور فیس بک سمیت تمام کمپنیاں اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں بھی ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکا کی متعدد کمپنیوں کے بعد کچھ عرصہ قبل چینی کمپنیاں بھی اے آئی ٹولز اینڈ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوئی تھیں، جس کے بعد دنیا بھر کی کمپنیوں میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہوا تھا اور کمپنیاں آئے دن نئے اے آئی ٹولز پیش کرتی دکھائی دیتی ہے۔