آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی، ایزآف ڈوئنگ بزنس کے لیے اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ بینکوں کے ادائیگی کے نظام کو جدید بنائے،آئی ٹی انڈسٹری کی ہراسمنٹ کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں، آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ایک انڈسٹری ٹریلینز ڈالر کی ہوتی ہے، آئی ٹی انڈسٹری کو ہراساں نہ کیا جائے، جو بھی ٹیکس اسٹرکچر متعارف کروایا جائے وہ دس سال کے لیے لایا جائے۔

سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری میں اداروں کو بغیر نوٹسز کے بند نہ کیا جائے، حکومت جدید ڈیجیٹل ورلڈ کے مطابق اپنے قوانین میں جدت لائے، آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس آسانیاں فراہم کریں، غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ٹیکس کم مقامی کمپنیوں کے لئے زیادہ ہے، پاشا حکومت سے اضافی مراعات کا مطالبہ نہیں کررہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More