آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل لیک ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 30, 2025

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ چند مہینوں کی دوری پر ہے تاہم لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔ آئی فون کے ایک معروف لِیکر ’ماجن بو‘ کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔

ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے اسکائی بلیو رنگ میں متعارف کراسکتا ہے جو کہ رواں برس لانچ کی جانے والی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔ ایپل نے آئی فون 13 پرو کے بعد سے کوئی بلیو ’پرو‘ ماڈل متعارف نہیں کرایا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم کلر میں پیش کیا گیا ہے، ماجن بو نے ایپل 16 پرو کی لانچنگ سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم کلر کی معلومات لیک کی تھیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔

اس سے قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More