اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ سے متعلق بڑی خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹارلنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لائسنس میں تاخیر کے باعث کمپنی کی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے سٹارلنک کو لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کی مستقل رجسٹریشن کی شرط پر مشروط کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس اے آر بی نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن 21 مارچ کو کی تھی اور اب کمپنی کو اپنی مستقل رجسٹریشن کے تمام ضروری امور مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More