پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا بورڈ پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی منظوری دے گا جبکہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی پہلی قسط بھی فراہم کی جائے گی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے جولائی 2024 میں پاکستان کو نئے پروگرام کی منظوری دی ہے، اس توسیعی فنڈ سہولت کے ذریعے پاکستان کو سینتیس ماہ میں سات ارب ڈالر ملیں گے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ 25 ستمبر 2024 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد دے چکا ہے جبکہ جائزہ مشن مارچ دوہزار پچیس میں پہلے جائزے رپورٹ کی منظوری بھی دے چکا ہے۔
جس کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نو مئی کو دے گا۔۔