نو ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا

سچ ٹی وی  |  Apr 26, 2025

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال9 ماہ میں گردشی قرض484 ارب روپے بڑھا تھا اور مارچ 2024 میں گردشی قرض2794 ارب روپے تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More