وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے، جبکہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی اس حوالے سے عالمی منڈیوں کی تلاش جاری ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے زرعی معیشت کو استحکام ملے گا، حکومت کی توجہ گندم کی جدید مصنوعات کی برآمدات پر مرکوز ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ویلیو ایڈیڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے معاشی بہتری کا امکان ہے، گندم کے شعبے میں جدت اور برآمدات سے کسانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ گندم مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ پرعزم ہے۔