ارشد کو بلانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔ بھارتی میڈیا کے دباؤ میں نیرج چوپڑا دوستی بھول کر اپنی ہی بات سے مکر گئے ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Apr 25, 2025

"ارشد ندیم کو دعوت پہلگام کے واقعے سے پہلے دی گئی تھی۔ میں اپنے فیصلوں پر قائم رہتا ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی غلط چیز پر خاموشی اختیار کرلوں۔ ارشد کو بلانا ایک کھلاڑی کا دوسرے کھلاڑی سے رابطہ تھا، لیکن گزشتہ 48 گھنٹوں میں جو حالات بنے، اس کے بعد ان کی شرکت ممکن نہیں۔ ملک کی عزت ہر چیز پر مقدم ہے۔"

نیرج چوپڑا، جو کھیل کے میدان میں سونے کے تمغے کے ساتھ دنیا کو حیران کر چکے ہیں، اس بار خود دباؤ میں آ گئے۔ ارشد ندیم کو ان کے ایونٹ میں مدعو کرنا شاید اتنا بڑا قدم نہ تھا، جتنا اس کی وضاحت دینا بن گیا۔

اصل قصہ یہ تھا کہ نیرج نے ماضی کی دشمنیوں کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کے اسٹار جیولن تھروور ارشد ندیم کو بنگلورو میں ہونے والے مقابلے میں آنے کی پیشکش کی۔ ارشد نے تہذیب سے شکریہ ادا کیا اور اپنے شیڈول کی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی، کیونکہ وہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے پہلے سے تیاریوں میں مصروف تھے۔

لیکن بھارت میں پہلگام کا واقعہ جیسے ہی پیش آیا، ہر چیز بدل گئی۔ نیرج نے سوشل میڈیا پر وضاحتیں دینی شروع کر دیں اور خود کو اپنے ہی ملک کی سخت رویوں کے بیچ الجھتا پایا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد کو بلانے کا فیصلہ کسی سیاسی یا قومی ایجنڈے سے نہیں، بلکہ خالصتاً کھیل کے جذبے سے کیا گیا تھا۔ مگر جب تنقید کا طوفان اٹھا تو وہی نیرج جو دوستی اور کھیل کی سرحدوں کو مٹا رہے تھے، اب قومی مفاد کی بات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

اب جب بنگلورو میں ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ کا آغاز ہونے والا ہے، تو ارشد ندیم کی شرکت تو ممکن نہیں، لیکن جو سوالات نیرج پر اٹھے ہیں، وہ شاید اس میدان سے باہر بھی گونجتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More