پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے دیے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 47 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ زلمی کا کوئی بلے باز یونائیٹڈ کے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکا۔مچل اوون 10 اور حسین طلعت نے 13 رنز بنائے۔زلمی کے باقی سارے بلے باز ڈبر فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین، شاداب خان اور بین دوارشوس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیسن ہولڈر، سعد مقصود اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 244 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔کولن منرو 40 اور سلمان آغا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے جوزف اور حسین طلعت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں جب کہ پشاور زلمی جیت کی منتظر ہے۔بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا تھا۔