کپل شرما شو کی وجہ سے اس قابل ہوئی کہ۔۔ سمونا چکرورتی کا کون سا خواب پورا ہوگیا؟ اداکارہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

ہماری ویب  |  Apr 03, 2025

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سُمونا چکرورتی نے حال ہی میں ’کپل شرما شو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔ سُمونا کی شہرت میں اُس وقت بے پناہ اضافہ ہوا جب انہوں نے کپل شرما کے کامیڈی شو میں ان کی بیوی کا کردار نبھایا۔

ایک حالیہ گفتگو میں سُمونا نے بتایا کہ اس شو نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ وہ 10 سال تک کپل کے شو کا حصہ رہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس شو کی کمائی نے انہیں مالی طور پر استحکام فراہم کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج ممبئی میں اپنا اپنا گھر خریدنے کے قابل ہو گئیں۔

سُمونا نے جذباتی انداز میں کہا، یہ شو میرے لیے ایک طویل اور شاندار سفر تھا۔ میں اس کے ذریعے مالی طور پر خود کو مضبوط محسوس کرتی ہوں، اور اسی کمائی سے میں نے ممبئی میں اپنا خوابوں کا گھر خریدا۔

سُمونا نے یہ بھی بتایا کہ کپل شرما کا شو نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہے۔ خاص طور پر تھائی لینڈ میں یہ شو انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔

سُمونا نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا، جب وہ ایک تھائی ریسٹورنٹ میں گئیں، جہاں ان کی ایک بھارتی-تھائی دوست نے انہیں بتایا کہ وہاں کے تمام ویٹرز اور میزبان ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے۔

سُمونا نے کہا، "میں حیران ہو گئی کہ آخر کیوں؟ پھر میری دوست نے مجھے شو کا ایک کلپ دکھایا، جس میں میں تھائی زبان میں بات کر رہی تھی۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔

اس انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’کپل شرما شو‘ نہ صرف بھارتی ٹی وی کا ایک مقبول شو ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پہچان اور مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More