کیا آپ لال قمیض میں بیٹھے اس پیارے سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ ناکام ہوگئے

ہماری ویب  |  Mar 27, 2025

بچپن کی یادیں ہمیشہ دل کے قریب رہتی ہیں، خاص طور پر وہ تصاویر جو وقت کے ساتھ قیمتی یادگار بن جاتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اس تصویر میں موجود ننھے سے معصوم بچے کا بھی ہے، جو آج پاکستان کا ایک نامور اداکار بن چکا ہے۔ کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون ہیں؟

اگر ابھی تک نہیں پہچانا تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ پاکستان کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور خان کے بچپن کی تصویر ہے!

شہریار منور 9 اگست 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدا میں بطور ماڈل اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ 2012 میں ڈرامہ "میرے درد کو جو زبان ملے" سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں ان کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

بعد ازاں، شہریار نے نہ صرف بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا بلکہ فلم پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتیں منوائیں۔ ان کی مقبول ترین فلموں میں "ہو من جہاں" اور "پروجیکٹ غازی" شامل ہیں۔

شہریار منور کی نجی زندگی بھی خبروں میں رہی۔ 2024 میں ان کی شادی اداکارہ ماہین صدیقی سے ہوئی۔ آج کل وہ اپنی پروفیشنل لائف پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور مختلف شوز اور گیم پروگرامز میں بھی نظر آتے ہیں، جہاں ان کے مداح ان کی شخصیت اور حاضر جوابی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More