آج کل آن ائیر ڈرامہ میم سے محبت کافی پسند کیا جارہا ہے. ڈرامے میں دنانیر نے شوخ و چنچل اور محبت کرنے والی معصوم لڑکی کا کردار اس فطری انداز میں کیا ہے کہ اس میں اداکاری کا شائبہ بھی محسوس نہیں ہورہا.
جہاں دنانیر کی خوبصورتی، اداکاری اور معصومیت کو سراہا جارہا ہے وہیں ان کے لباس اور خاص طور پر ہینڈ بیگ کو بھی نوٹس کیا گیا ہے. اس بیگ کی خاص بات یہ ہے کہ پورے ڈرامے میں دنانیر ایک ہی بیگ استعمال کرتی نظر آئیں جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ بھی بیگ کی جانب مبذول ہوگئی.
تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس بیگ کی کیا قیمت ہے. Chloe برانڈ کے اس بیگ کی قیمت آفیشل سائٹ پر 1550 ڈالر ہے.
جبکہ پاکستان میں بوتیک دی رائل کی ویب سائٹ پر اس بیگ کی قیمت 346،500 روپے درج ہے.
واضح رہے کہ Chlo مشہور ترین فرینچ لگژری برانڈ ہے جن کی بنائی گئی اشیاء دنیا بھر میں مشہور ہیں.