سرفراز انگریزی میں بات کرنے پر گھبرا کیوں جاتے ہیں؟ سوال پر جویریہ سعود بھڑک اٹھیں ! کال کرنے والے کو لینے کے دینے پڑ گئے

ہماری ویب  |  Mar 11, 2025

"انگریزی سے تو میں بھی گھبرا جاتی ہوں، میں نے کبھی کسی اور ملک میں لوگوں کو اپنی زبان نہ بولنے پر ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے نہیں دیکھا۔ ہمیں اپنی اردو پر فخر ہونا چاہیے۔"

یہ کہنا ہے جویریہ سعود کا جنھوں نے بظاہر مسکراتے ہوئے پروگرام میں لائیو کالر کے لتے لے ڈالے۔ پاکستان میں کرکٹ اور انگریزی کا ایک دلچسپ ملاپ ہمیشہ سے رہا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایک طرف سابق کپتان سرفراز احمد کی زبان دانی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف اداکارہ جویریہ سعود نے کھل کر ان کی حمایت میں بولتے ہوئے انگریزی کو برتری کی علامت ماننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں ایک کالر نے سرفراز احمد سے انگریزی بولنے میں گھبراہٹ سے متعلق سوال کر ڈالا۔ تاہم، سرفراز کے جواب دینے سے پہلے ہی میزبان جویریہ سعود نے سخت لہجے میں اس سوچ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا، "میں نے دنیا کے کسی اور ملک میں لوگوں کو اپنی زبان نہ بولنے پر شرمندہ ہوتے نہیں دیکھا، ہمیں اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔ انگریزی صرف ایک زبان ہے، برتری کی نشانی نہیں!"

سرفراز احمد نے بھی اس موقع پر مسکراتے ہوئے کہا، "یہ جو لائیو کیمرہ ہے نا، یہ انسان کو کئی چیزیں بھلا دیتا ہے!" ان کا یہ تبصرہ کرکٹ پریس کانفرنسز کے دباؤ اور براہِ راست نشریات کی حقیقت کو واضح کر گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More