تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آتے ہی صارفین وجے سے ناراض

ہماری ویب  |  Mar 07, 2025

بالی وڈ کے مشہور اداکار جوڑے تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق، دونوں نے باہمی رضا مندی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں، حالانکہ وہ اب بھی اچھے دوست ہیں، لیکن ان کے درمیان رومانوی تعلقات اب ختم ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد کے معروف اخبار "سیاست" نے اپنی رپورٹ میں اس علیحدگی کی وجہ کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تمنا بھاٹیا مستقبل میں شادی کرنے اور اپنے ذاتی زندگی کو سیٹل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں، جب کہ وجے ورما اس وقت اس بات کے حق میں نہیں تھے۔ یہی اختلاف دونوں کے درمیان اکثر جھگڑوں کا باعث بن رہا تھا، اور آخرکار یہی اختلافات دونوں کے علیحدگی کا سبب بنے۔

یاد رہے کہ تمنا اور وجے نے 2022 میں ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کرنا شروع کیا تھا اور جلد ہی دونوں کو مختلف ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا جانے لگا۔ ان کی پہلی مشترکہ عوامی تقریب بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں تھی، جہاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح خوش ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More