خاندانی مسئلے کا نتیجہ یا۔۔۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی طلاق ہونے والی ہے؟ حیران کن انکشاف نے سوال کھڑے کر دیئے

ہماری ویب  |  Mar 06, 2025

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں ایک حیران کن پیش گوئی سامنے آئی ہے، جس میں نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو سکتی ہے۔ یہ پیش گوئی اس وقت سامنے آئی جب سیف پر چاقو کا حملہ ہوا اور کرینہ ان کے ساتھ اسپتال نہیں گئیں، جس پر مداحوں میں سوالات اٹھنے لگے۔

سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ وہ 2010 میں ہی پیش گوئی کر چکے تھے کہ سیف اور کرینہ کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ ان کے مطابق، حالیہ حملہ ایک داخلی خاندانی تنازعے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو کہ طلاق کا سبب بن سکتا ہے۔

نجومی کا کہنا ہے کہ ان کے زائچوں کے مطابق یہ رشتہ ایک یا ڈیڑھ سال کے اندر ختم ہو جائے گا، چاہے دونوں اسے چھپانے کی کوشش کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سشیل کمار سنگھ نے سیف پر چاقو حملے کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور ڈرامہ قرار دیا، اور کہا کہ یہ حملہ زیادہ سنگین نہیں تھا۔

پیش گوئی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، لیکن سیف اور کرینہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More