دماغ خراب ہوگیا ہے تمہارا، روزہ مکروہ کروا رہی ہو۔۔ میزبان نے ایسا کیا کہہ دیا تھا کہ شبیر جان پھٹ پڑے؟

ہماری ویب  |  Mar 05, 2025

"دماغ خراب ہوگیا ہے؟ کیا بیٹھے بیٹھے روزہ مکروہ کروارہی ہو؟"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان ہمیشہ اپنی بےباکی اور برجستہ جملوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، اور حال ہی میں ایک رمضان نشریات میں ان کا ایک دلچسپ اور غیر متوقع ردعمل دیکھنے کو ملا۔

رمضان ٹرانسمیشن "بارانِ رحمت" کے دوران میزبان نے ہلکے پھلکے انداز میں شبیر جان سے سوال کیا کہ "کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ بچپن میں چھپ کر روزے میں پانی پی لیا ہو؟" بس پھر کیا تھا، شبیر جان نے فوراً غصے سے جھڑک دیا اور کہا، "دماغ خراب ہوگیا ہے؟ کیا بیٹھے بیٹھے روزہ مکروہ کروارہی ہو؟"

اداکار کے اس غیر متوقع اور شدید ردعمل پر پروگرام میں چند لمحوں کے لیے ایک تناؤ بھرا ماحول پیدا ہو گیا، لیکن خوش قسمتی سے اداکار عمر شہزاد نے فوراً مداخلت کی اور معاملے کو ہنسی مذاق میں بدل دیا۔

یہ کلپ جیسے ہی وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے۔ کچھ لوگوں نے شبیر جان کے انداز کو مزاحیہ اور برجستہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ انہیں تھوڑا نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More